پاکستان میں خود کش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا

16  جنوری‬‮  2021

کوئٹہ(آن لائن) افغانستان کے صوبہ کنٹر میں زور دار دھماکے میں کالعدم جماعت الااحرار کے 2 کمانڈر ہلاک ایک شدید زخمی ہوئے پاکستان میں خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ مانے جاتے ہیں اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملوں کے علاوہ سینکڑوں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی ہے تفصیلات کے مطابق

افغانستان کے صوبہ کنٹر میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے مالیاتی کمیشن کا سربراہ نور گل عرف مسلم یار نائب امیر رشید عرف ماما شامل ہیں دہشت گرد کمانڈر پاکستان میں خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ مانے جاتے ہیں دہشت گردوں نے اہم سرکاری عمارتوں پر حملوں کے علاوہ سینکڑوں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی ہے دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا گاڑی مکمل تباہ ہوگی زخمی دہشتگرد وحید گل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش کے مطابق عراق اور افغانستان دونوں ملکوں میں امریکی افواج کی تعداد کم ہو کر اب 2500 رہ گئی ہے۔ صدر ٹرمپ لامتناہی جنگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملر نے کہا کہ آج عراق میں قریب قریب قریب 20 سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے قریب ہے۔ عراق میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی عراقی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک عراق اور افغانستان میں امن کے حصول میں اہم پیش رفت، امریکیوں اور ان کیاتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد وہاں تعینات افواج کی تعداد کو کم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ملر نے کہا کہ عراق میں

امریکی فوج کی تعداد میں کمی عراقی سیکیورٹی فورسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی تعداد کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی پالیسی میں تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کی مسلسل شکست کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی اتحاد” عراق میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عراق میں انسداد دہشت گردی کے پلیٹ فارم کو برقرار رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…