جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف سعودی عرب جانے کیلئے تیار قریبی ذرائع نے بڑا انکشاف کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف جو کہ قریباً ایک سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں چند روز بعد کچھ دن کیلئے سعودی عرب جارہے ہیں۔روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کی

شائع خبر کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں دو تین ہفتے قیام کریں گے اور واپس لندن چلے جائیں گے۔سعودی عرب میں وہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔ اپنے قیام کے دوران وہ سعودی اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا پاسپورٹ 16فروری سے کینسل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، اسی حوالے سے لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ وزیرداخلہ نے آپ کا پاسپورٹ کینسل کرنے کی بات کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔ان کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…