بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

راجکماری اور شہزادے نے ایک بار پھر مولانا سے ہاتھ کر دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے ا طلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے پر ہر طرف مایوسی کی دھند چھائی ہوئی ہے، پی ڈی ایم ٹولے کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ استعفے خواب بن گئے، اسلام آباد دھرنا بھی سراب ہے۔ اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ راجکماری کی انتشار کی سیاست کو ٹھنڈ لگ چکی ہے۔

کنیز اول اور کنیز دوئم کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے۔ راجکماری اور شہزادے نے ایک بار پھر مولانا سے ہاتھ کردیا ہے۔ مولانا حلوہ کھانے کا انتظار کرتے کرتے تھک جائیں گے ۔مسترد شدہ عناصر صرف ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ تاریخ پر تاریخ دینے والوں کو شرم ہے نہ حیا، یہ لوگ تھوک کر چاٹ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے اور کورونا کے دوران انسانی زندگیوں سے کھیلنے والا بے رحم ٹولہ بے بسی کی تصویر بن چکا ہے۔ اپوزیشن نے عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ اس ٹولے کے منفی رویے سے کورونا کی وباء میں اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 661 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 147953 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 22 مریض جاں بحق ہوئے۔ 24 گھنٹے کے دوران 14,710 کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور مجموعی طور پر پنجاب میں 2669951 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…