جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل ایس ایچ او اور درخواست گزار خاتون حامیزہ مختار کو نوٹس جاری

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

لاہو ر(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او نصیر آباد اور درخواست گزار خاتون حامیزہ مختار کو نوٹس جاری کر کے 8 فروری کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی طرف سے حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیا،حامیزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹی درخواست دائر کی،خاتون 2018 میں ہی بابر اعظم سے صلح کر کے معاملے ختم کر چکی تھی،پولیس نے بھی حامیزہ مختار دھمکی آمیز کالز موصول ہونے متعلق منفی رپورٹ پیش کی،سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے اورقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…