جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

سکول اگر دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوراً بند کردئیے جائینگے سکولز کھلنے سے چند دن پہلے صوبائی وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد (آن لائن ،این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 18 جنوری سے نجی اور سرکاری سکولز کھولنے جا رہی ہے اور اگر حکومت نے محسوس کیا کہ سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

تو حکومت کو اگر سکول بند کرنا پڑے تو ان سکولوں کو فوراً بند کردیا جائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ 18 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد شیڈول کے مطابق 50 فیصد طلباء و طالبات کو ایک دن اور باقی 50 فیصد طلباء کو دوسرے روز کلاسوں میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ سکول آنے والے طلباء و طالبات کے لئے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے جس میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے ماتحت تمام ممبرسکولز نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو داخلہ مفت فراہم کریں گے۔ ممبران کے بچوں سے سالانہ چارجز نہیں لئے جائیں گے اور ماہانہ فیس پر پچاس فیصد رعائت دی جائے گی۔ نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،ڈاکٹرمحمد افضل بابر مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ

ورک اسلام آباد، مرکزی جنرل سیکریٹری مقبول حسین ڈارنے اس معاہدے پر دستخط کئے گئے، جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب ندیم چوہدری نے معاہدے کے حوالہ سے تقریب میں موجود ممبران کو آگاہ کیا، تقریب میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے چوہدری محمدارشد مرکزی سیکرٹری

اطلاعات، چوہدری فیصل علی چیف کوآرڈینیٹر، فنانس سیکرٹری سید سبط اصغر، بھارہ کہو زون کے صدر حافظ محمد ارشد، ترنول زون کے صدر امتیاز خان، روات زون کے کوآرڈینیٹر عدنان علی، اربن زون کے صدر سید سرفراز احمد، جھنگی سیداں کے صدر سید مقرب حسین، ترلائی زون کے جنرل سیکرٹری سیدانجم بخاری، راجہ خالد محمود نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…