بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

متنازع اور قابل اعتراض مواد 87 کتابوں، 11 اخبارات و جرائد 14نفرت انگیزسی ڈیز پر پابندی لگادی گئی

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ 5سال میں متنازع اور قابل اعتراض مواد کی وجہ سے 87کتب پر پابندی عائد گئی، جن میں سے 4غیرملکی مصنفین کی ہیں 11اخبارات وجرائد کے ڈیکلریشن منسوخ کرکے ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

4کتابچوں اور14 سی ڈیز کو نفرت انگیز قرار دے کر پابندی لگائی گئی جبکہ 3جرائد کو وارننگ جاری کی گئی،متحدہ علما بورڈ کی سفارشات کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے ان تمام کتب و جرائد پر پابندی لگائی۔ روزنامہ جنگ میں آصف محمود کی شائع خبر کے مطابق 2020 میں مصنف لیزلے ہیزلٹن کی لندن سے شائع ہونے والی کتاب وی فرسٹ مسلم،اسی مصنف کی نیو یارک سے شائع ہونے والی آفٹر دی پرافٹ (شیعہ سنی تقسیم کی کہانی) اور مصنف مظہر الحق کی کتاب ہسٹری آف اسلام پر پابندی عائد کی گئی۔ 2015 سے اب تک جن کتب پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں محمد اقبال گیلانی کی کتاب شرک کے بارے میں چند اہم مباحث، محمد ثقلین کی کفر و شرک کی اقسام، حافظ محمد فیض کی تیرے دشمن سے کیا رشتہ ہمارا یا رسول اللہ، کیپٹن (ر) ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی کی ایمان خالص اور ایمان خالص حصہ دوم، عذاب برزخ،بھولا سبق، تعویزات اور شرک، وفات ختم الرسل، محمد حنیف کی صلو کے مسائل، دین داری یا دوکانداری، ایم اے وسیم کی ناظرہ اور قرآن کریم، ابو معاویہ مولانا محمد ایاز کی عید میلاد النبی کی حقیقت، مسلمان اور شرک، پیر محمد افضل قادری کی کیا سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی اہل سنت و الجماعت ہیں؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…