واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران سے اپنی سرمایہ کاری واپس لی ہے یا منسوخ کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پومپیو نے کہا کہ 30 ممالک نے ایران کے تیل کی مصنوعات کی درآمد روک دی ۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کو روزانہ 20 لاکھ بیرل تیل کی فروخت سے روک دیا گیا ہے۔