اسلام آباد(این این آئی)نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے جس میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے ماتحت تمام ممبرسکولز نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو داخلہ مفت فراہم کریں گے۔ ممبران کے بچوں سے
سالانہ چارجز نہیں لئے جائیں گے اور ماہانہ فیس پر پچاس فیصد رعائت دی جائے گی۔ نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،ڈاکٹرمحمد افضل بابر مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد، مرکزی جنرل سیکریٹری مقبول حسین ڈار، نے اس معاہدے پر دستخط کئے گئے جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب ندیم چوہدری نے معاہدے کے حوالہ سے تقریب میں موجود ممبران کو آگاہ کیا تقریب میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے چوہدری محمدارشد مرکزی سیکرٹری اطلاعات، چوہدری فیصل علی چیف کوآرڈینیٹر، فناس سیکرٹری سید سبط اصغر، بھارہ کہو زون کے صدر حافظ محمد ارشد، ترنول زون کے صدر امتیاز خان، روات زون کے کوآرڈینیٹر عدنان علی، اربن زون کے صدر سید سرفراز احمد، جھنگی سیداں کے صدر سید مقرب حسین، ترلائی زون کے جنرل سیکرٹری سیدانجم بخاری، راجہ خالد محمود نے شرکت کی۔