اسلام آباد (این این آئی)براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ۔ بدھ کو شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو وکلا کے زریعے نوٹس بھیجا۔نوٹس میں کہاگیاکہ مریم اونگزیب معافی مانگیں ، پچاس کروڑ ہرجانہ ادا کریں،
مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے ، مریم اورنگزیب کے الزامات شہزاد اکبر کو فعال کردار نبھانے سے روکنے کی کوشش ہیں۔نوٹس میں کہاگیاکہ الزامات سے شہزاد اکبر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر موسوی سے پچاس فیصد کمیشن مانگنے کا الزام لگایا تھا،مریم اورنگزیب 20 لاکھ وکلا کی فیس بھی ادا کریں۔ دوسری جانب )پشاور ہائی کورٹ نے مشیر داخلہ برائے احتساب و معاون خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں پرویزمشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججز کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ان کے لیے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پر نادم ہوں۔عدالت نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے معان خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔