اسلام آباد (این این آئی)پاک سیکرٹریٹ ملازمین نے روزانہ ایک گھنٹہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر الائنس رحمان باجوہ کے مطابق سیکرٹریٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ایک گھنٹہ علامتی مارچ بھی ہو گا،ماہِ مارچ کے پہلے ہفتے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے سرکاری ملازمین گرینڈ دھرنے
میں شرکت کریں گے،صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ملازمین شریک ہوں گے،گرینڈ دھرنا روز ملک بھر میں مکمل قلم چھوڑ ہرتال ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے بھی ملازمین قیادت سے رابطے رہے، ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے ساتھ دھرنا دینے کی دعوت دی گئی،سرکاری ملازمین نے پی ڈی ایم سے معذرت کر لی۔ صدر الائنس رحمان باجوہ کے مطابق ہمارا ایجنڈا سیاسی نہیں، صرف اپنے حقوق کیلئے نکلے ہیں۔ دوسری جانب نیشنل لیبر فیدریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پاکستان اسٹیل مل کو دوبارہ چلا نے اور بر طرف ملازمین کی بحالی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کو اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں گیارہ جنوری جنوری بروز جمعہ تمام صو بائی ہیڈ کوارٹرز پر بڑے احتجاجی مظاہرے کیے جا ئیں گے، انھوں نے کہا کہ مو جو دہ حکمران نے بھی سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چل کر مزدوروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے، نجکاری اور بے روزگاری ان کا ایجنڈا ہے، مزدور پہلے ہی ٹھیکیداری نظام میں بد ترین ظلم کا شکار ہیں،نیشنل لیبر فیڈریشن مزدور دشمن حکومتی ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے اور اس کے خلاف ملک بھر کے مزدوروں کو متحد کر ے گی،شمس الرحمن سواتی نے کہا سرکاری ملازمین کے ساتھ حکو مت نے بے وفائی کی ہے ان کے ساتھ کیے گئے کو ئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور حسب سابق وعدہ کر کے مکر جا نے والی روایت کو بر قرار رکھا گیا، پاکستان اسٹیل کو سابقہ حکمرانوں نے تباہ کیا اور اسٹیل مل کی نااہل انتظامیہ پر بھی اس ملکی ادارے کی تباہی کی ذمہ داری آتی ہے اور اب مو جو دہ حکمران بھی اس صف میں شامل ہو گئے ہیں۔