جمعرات‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2024 

آصف علی زرداری سے جھگڑا کس بات پر ہے؟ ذوالفقار مرزا نے سب کچھ بتادیا

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلس(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے میرا جھگڑا شوگر ملز پر نہیں بلکہ یہ جھگڑا میری ماں(سندھ) سے متعلق ہے جس کو وہ ٹکڑے کرکے فروخت کر رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے 45 سالہ دوستی ماں کو بچانے کی خاطر قربان کردی‘آصف زرداری کیلئے صولت مرزابن سکتاہوں‘ چوروں کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی مددکرنے پر کوئی عارمحسوس نہیں ہوگی جبکہ ان کی اہلیہ اور قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہاہے کہ سندھ میں صحت و تعلیم کے مسائل ختم نہیں ہو رہے ہیں‘ کرپشن انتہاکو پہنچ گئی ہے‘گورننس بہترنہ کی گئی توپیپلزپارٹی کو مزیدنقصان ہوگا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ
کرتے ہوئےکیا‘ڈاکٹرذوالفقارمرزانے کہا کہ میرا جھگڑا ایم کیو ایم کی وجہ سے شروع ہوا کیونکہ بحیثیت وزیر میں قاتلوں اور مجرموں کو وہ سہولتیں نہ دے سکا جس کا مجھ سے مطالبہ کیا جارہا تھا ، یہ کہنا غلط ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کاآلہ کار بنا ہوا ہوں‘ میں کبھی ڈی جی رینجر سندھ سے ملا ہوں اور نہ ہی فون پر بات ہوئی ہے ۔ جنگ / جیو نیوز کی جانب سے مسلسل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کے سوال پر وہ چراغ پا ہوئے اور کہا کہ آپ میرے منہ میں الفاظ ڈالنا چاہ رہے ہیں اگر یہ بھی ہے تو مجھے منظور ہے کیونکہ ان چوروں کے خلاف مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد کرتے ہوئے کوئی شرم محسوس نہیں ہوگی‘پورے پاکستان کے مقابلہ میں کرپشن سندھ میں زیادہ ہوئی ہے اور اگر اسٹیبلشمنٹ کا ٹارگٹ سندھ ہے تو یہ اچھا اقدام ہے ‘جو کچھ آصف زرداری سے متعلق مجھے معلوم ہے وہ نہ شائع ہو سکتا ہے اور نہ ٹی وی پر چل سکتا ہے ‘اسٹیبلشمنٹ کے پاس آصف زرداری سے متعلق اتنا مواد ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اسکو ایک ہفتہ میں لٹکا سکتے ہیں‘آصف زرداری نے 12 سے زائد قتل کرائے جسکے ثبوت میرے پاس ہیں‘ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون شخص ہے جو زرداری کیلئےصولت مرزا بن سکتا ہے تو انہوں نے اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوں جو اسکے لئے صولت مرزا بن سکتا ہوں‘بینظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں آصف زرداری ملوث نہیں ‘ ‘انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نیویارک میں تنہائی کا شکار تھا تو اس دوران تنویر زمانی سے ان کا افیئرچلا‘ہمیں بھی اخبارات سے اس بات کا پتہ چلا۔جنگ سے گفتگو کرتے ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہاکہ آصف زرداری اور ذوالفقار مرزا کو تنازعات نمٹانے کیلئے خود فیصلہ کرنا ہوگا‘میں اس کا حصہ بنناپسندنہیں کروں گی‘اگر آج ڈاکٹرذوالفقار کچھ کہہ رہے ہیں وہ بھی گورننس کے حوالے سےہے‘عوام نے پہلے ہمیں 5سال دیئے اور اب ڈھائی سال کاعرصہ گزر چکا ہے‘ سندھ میں صحت و تعلیم کے مسائل ختم نہیں ہو رہے ہیں کرپشن انتہاکو پہنچ گئی ہے‘انہو ں نے کہاکہ بحیثیت ایک بیوی کے اگرمیرے شوہر کی زندگی پر کوئی بات آئے گی تو میں ان کے ساتھ ہوں گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں دینی مدارس کی بھرمار ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ اس صورتحال پر کنٹرول کیاجائے۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…