اطلاعات کے مطابق روس میں ایک سستی ایئر لائن نے مسافروں کے جہاز پر چیونگ گم چبانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ان کے مطابق اسے ہٹانے کے لیے رگڑنے سے جہاز کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچتا ہے۔تاس نیوز ایجنسی کے مطابق پوبیدا نامی یہ سستی ایئر لائن روس میں 17 مختلف مقامات پر پروازوں کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس نئے قانون کا اثر اس پر سفر کرنے والے افراد پر ہو گا۔اس سے قبل ایئر لائن کے سی ای او آندرے کالمیکوف نے کہا تھا کہ مسافروں کی جانب سے جہاز میں چبا کر پھینکے گئے چیونگ گم کے ایک ٹکڑے کو ہٹانے پر 1700 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔پوبیدا ایئر لائن کی ترجمان یلینا سیلیوانوا کا کہنا ہے کہ ’ایئر لائن کو ہونے والے نقصان کی وجہ سے ہم نے جون کے وسط سے چیونگ گم پر پابندی عائد کر دی تھی۔‘
ٹوئٹر پر بعض افراد اس ’نو گم‘ قانون سے زیادہ متاثر نظر نہیں آتے ۔ایک شخص نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’اس پالیسی سے مجھے اپنے سکول کے دن یاد آگئے ہیں۔‘ ایک اور شخص کو اس بات پر حیرانی ہے کے یہ قانون نافذ کیسے کیا جائے گا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’مسافر، اپنا منہ کھولیں، دکھائیں آپ کی جیبوں میں کیا ہے۔‘آندرے کالمیکوو کا کہنا ہے کہ صرف چیونگ گم ہی نہیں ہے جس سے ایئر لائن کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ مسافر جہازوں میں موجود کئی دوسرے ہزاروں ڈالر کی مالیت کے آلات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ جن میں لائف جیکٹس اور تحفظ کے ہدایتی کارڈ شامل ہیں
’دکھائیں آپ کی جیبوں میں کیا ہے؟‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































