لاہور( آن لائن)معروف شاعر اور دانش ور نصیر ترابی انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کرگئے ہیں، اس حوالے سے ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے۔اہل خانہ نے بتایا ہے کہ معروف شاعراوردانشور نصیر ترابی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ نصیر ترابی کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ شاعرنصیر ترابی معروف عالم دین علامہ رشید ترابی کے بیٹے تھے ۔