اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران آمن و آمان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے،فوج پولنگ سٹیشنز کے باہر ڈیوٹی دے گی جبکہ پولنگ سٹیشنز کے اندر سیکورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی،وفاقی حکومت کو جلد ہی خط لکھا جائے گا۔ذرائع
کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی برقرار رکھنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے باہر فوج تعینات کی جائے گی تاہم فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائیگااورپولنگ اسٹیشن کے اندر کی سکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہوگی ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی کیلئے جلد حکومت سے رابطہ کیا جائیگا۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل افئیرز جوائنٹ پروشنل ایکشن کمیشن سندھ عالیہ اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر پی ایس 52 وسیم احمد جعفری، ریٹرنگ آفیسر سید عامر شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں سبھاش چندر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن عمرکوٹ محمد اسلم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بلاول احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو اور دیگر منسلک افسران کے ساتھ مل کر 18 جنوری 2021 ء پر پی ایس 52 عمرکوٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حساس پولنگ اسٹیشن جن میں کھبڑ منگریوروحل واہ، گورمینٹ اسکول سومار بجیر، گورنمنٹ پرائمری اسکول سومرا محلہ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان
نگہت صدیقی نے کہا کہ عمرکوٹ پی ایس 52کے ضمنی انتخابات میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے بھی انتظامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات کا جائزہ لینا تھا اور درپیش مسائل کو حل کرنا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اسٹک ہولڈز سے مل کر 2017 سے 2020 تک الیکشن لسٹ میں 97 لاکھ نئے ووٹرز کے نام شامل کئے گئے ہیں۔