ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

35 سے 40 لوگ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، مذمت کی تو مجھے دھمکیاں ملیں، ہزارہ برادری سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حقیقت بیان کر دی

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے،کچھ دہشت گرد گروپوں اور داعش کا اتحاد ہوچکا ہے، بھارت کی ان گروپوں کی مدد کررہا ہے، بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی مگرہماری ایجنسیوں نے بھارتی عزائم

کو ناکام بنایا،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ نے ماضی میں ملکی معیشت کو دیوالیہ اور قومی اداروں کو تباہ کیا،آج نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سب بے شرم میرے خلاف متحد ہو چکے ہیں،ان کو خوف ہے کہ اگر میری حکومت پانچ سال مکمل کرگئی تو ان کی سیاست ختم ہو جائیگی۔ وزیراعظم نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے کہا کہ بھارت فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتاہے، یہ واقعہ بڑی گیم کا حصہ ہے، دہشت گردی کرنے والے لوگوں کی تعداد 35 سے 40 ہے۔ جب ایک فرقہ پرست تنظیم پر تنقید کی تو مجھے دھمکیاں دی گئیں، وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کے بعد ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم پربہت دکھ اور افسوس ہے، ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہم ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، بھارت نے پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی، مارچ میں ہی کابینہ کو بھارت کی پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کی کوششوں سے آگاہ کردیا تھا، کچھ دہشت گرد گروپوں اور داعش کا اتحاد ہوچکا ہے، داعش کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے، ہمارے

خفیہ ادارے اور فوج بہترین ادارے ہیں، ہماری ایجنسیوں نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا، ہمارے اداروں نے فرقہ ورانہ تصادم کو روکنے کے لیے بہترین کام کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بلوچستان کی تباہی میں وہاں کے سرداری سسٹم کا بھی کردار ہے، کم آبادی اور

ووٹوں کی وجہ سے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، بلوچستان کی آبادی پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن کی آبادی جتنی ہے، افغان جہاد ختم ہونے کے بعد عسکری گروہوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں مولانا عادل کا قتل بھی فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا دینے کی کوشش تھی۔وزیراعظم نے کہاکہ

میں نے فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سعودی عرب اور ایران سے بھی بات کی ہے تمام مسلم ممالک کو فرقہ وارایت کیخلاف متحدہ ہونا ہوگا،اس پر پاکستان بھی اقدامات اٹھارہا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ترقیاتی فنڈز کی وجہ سے سردار امیر ہوگئے بلوچستان کے عوام غریب رہ گئے، جام کمال اچھے وزیراعلی ہیں،ہم ان کے ساتھ مل کر

بھرپور کام کررہے ہیں۔وزیراعظم نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دو جماعتوں نے ملک اورقوم کی اخلاقی اقدار کو تباہ کیا، جب اخلاقی گراوٹ ہو تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، سب بے شرم میرے خلاف متحد ہو چکے ہیں،آج زرداری اورنوازشریف اکٹھے ہوچکے ہیں،یہ پہلی موومنٹ ہے جو کرپشن کے حق میں عوام

کو باہرنکالنا چاہتی ہے، نوازشریف نے 2 بار زرداری کو جیل میں ڈالا،مجھ سے تحریری طور پراین آراومانگا گیا،ایف ای ٹی ایف کے معاملے پر مجھے بلیک میل کیا گیا،میں نے بلیک میلنگ میں آنے سے انکار کیا، ماضی میں ترقیاتی فنڈز سرداروں کے ذریعے جاتے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں

مگرپوری دنیا میں ان کی کرپشن کے چرچے ہیں، یہ انتہائی بے شرم لوگ ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومتیں بدلتی رہیں لیکن مولانا فضل الرحمان ہر ایک کے ساتھ رہے، یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن چار حلقوں کا ہم نے مطالبہ کیا، ان چاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی،ہم نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فورمز

سے رجوع کیا تھا،ہم نے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا،مگر اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کی رٹ لگارہے ہیں ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی معیشت کودیوالیہ کرکے گئے، ہم نے پچھلی حکومتوں کا لیا گیا قرضہ واپس کیا، ہم نے دو برسوں میں 20 ارب ڈالر قرضہ واپس کیا۔انہوں نے

کہاکہ عام آدمی کی مشکلات سے آگاہ ہوں،گھر پر مشکل وقت آئے تو سب گھر والے مشکل سے گزرتے ہیں، اپوزیشن نے ہماری حکومت بنتے ہی کہہ دیا کہ ملک تباہ ہو چکا، یہ جانتے تھے کہ ہم ملک کی معیشت اور ادارے تباہ کرکے جارہے ہیں، اپنی کرپشن اور لوٹ مارکو بچانے کیلئے اداروں پر دبا بڑھایا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا

کہ پہلی مرتبہ جمہوری دور میں اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے،یہ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دو، اداروں پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، یقین رکھیں کہ فوج مخالف بیانات دینے والے تمام لوگوں کا علاج ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے 5 سال مکمل کیے تو ان کی سیاست

ختم ہوجائے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ پولیس کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں، پنجاب میں پولیس اور بیوروکریسی سیاست زدہ تھی، ہم صرف کارکردگی چاہتے ہیں،جو کام نہیں کرے گا وہ تبدیل ہوگا، نئے سی سی پی او لاہورکو دیکھیں گے کہ وہ کیا کرتے ہیں، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو تبدیل کیا جاتا رہے گا،ایسا منصوبہ لا رہے ہیں کہ

دنیا کے کئی ملک ہمیں فالو کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسا منصوبہ لا رہا ہوں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونیوالے کارکنان کے لواحقین سے ملاقات کیلئے اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچے جہاں پر وزیراعلی بلوچستان، گورنر،

چیف سیکرٹری، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، آئی جی بلوچستان پولیس سمیت اعلی سول و عسکری قیادت نے ان کا سادگی سے استقبال کیا۔بعدازاں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کیدوران گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، چیف سیکرٹری بلوچستان،کمانڈرسدرن

کمانڈ، آئی بلوچستان پولیس نے وزیراعظم کو سانحہ مچھ اور بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعظم کو صوبے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق خصوصی طورپر بھی آگاہ کیا اور امن وامان کے قیام کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی

کوششوں سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم عمران خان سردار بہادر خان یونیورسٹی گئے جہاں پرانہوں سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین،ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے بنائی گئی شہدا کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران

وزیراعظم عمران خان نے شہدا ئے مچھ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر شہدا کے ورثا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کہا کہ حکومت ان کے دکھ اور درد کی مشکل ترین گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے،حکومت اور سکیورٹی ادارے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس

واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس واقعے سے متعلق تمام حقائق بھی عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کیساتھ جو ظلم ہوا س پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا، ہم ہزارہ کمیونٹی کو سکیورٹی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے اور بلوچستان کے عوام کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…