بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

ڈرامہ ارطغرل غازی کے عبد الرحمٰن بھی پاکستان پہنچ گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔تُرک اداکار جلال نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ

انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جلال نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں، اُنہوں نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام علیکم پاکستان۔‘جلال نے لکھا کہ ’اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے۔‘تُرک اداکار نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں تبلہ اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد، پاکستان‘ لکھا اور اسلام آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دوآن ایلپ کے بعد اس سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔یاد رہے کہ جلال نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…