بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل بھی تشدد کا نشانہ بن گئی ملزم نے رمل علی کے سر کے بال اور بھنویں کاٹ دیں

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل رمل نے خود پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے حکومت اور پولیس افسران سے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے ماڈل کے سر کے بال کاٹ دئیے

او ربھنویں بھی مونڈھ دیں۔ ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی نے اپنے اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ اٹک کا رہائشی با اثر جہانزیب خان نامی شخص گزشتہ دو سال سے اسے شوبز میں کام کرنے سے روک رہا ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ ویڈیو میں عصمت دری کا بھی الزام لگایاگیا ہے۔ اب میرے انکار کرنے پر سر کے بال کاٹ دئیے گئے اور بھنویں مونڈھ دیں۔ میں نے اس حوالے سے پولیس سے بھی رابطہ کیا لیکن مجھے انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے ملزم کی جانب سے جسم پرتشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے حکومت اور پولیس افسران سے اپیل کی ہے کہ مجھے جان کا خطرہ ہے اس لئے مجھے تحفظ دیا جائے۔‎‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…