اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے ٹیسٹنگ سروس کے امتحان کی جگہ ہائر ایجوکیشن کی مشاورت سے ایک اسکریننگ ٹیسٹ (Competence based screening test )متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق اس پراجیکٹ پر کابینہ کی
ادارہ جاتی اصلاحات کی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع کے مطابق یہ تجویز اب حتمی مرحلے میں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کے بعد وفاقی حکومت میں بھرتیوں کیلئے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔