جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

مندر کی مورتیوں کو پہنائے گئے زیورات چور لے اڑے

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹری(این این آئی) گروبالمیک مندر سے چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق کوٹری کے علاقے الشہباز کالونی میں واقع مندرمیں چوری کی واردات ہوئی ہے، چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے لے

گئے۔تھانہ کوٹری پولیس کے مطابق چوری کی واردات گروبالمیک گجراتی مندر میں ہوئی، اور مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کرائم کے حوالے سے ازسر نو جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز،اے آئی جی جنرل، اے آئی جی سپیشل برانچ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی،زونل ایس پیز،ایس ڈی پی او رمنا، صدر سرکل ،ایس ایچ او گولڑہ اور رمنا سی ائی اے کے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں سی آئی اے پولیس کی مجموعی طور 2020 کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال نے سی آئی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔سی آئی اے پولیس نے سال 2020 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے 64 گینگز کے191 ملزمان گرفتار کیے۔سال 2020 میں چوری شدہ طلائی زیورات، گاڑیاں، گھریلو سامان، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء ٹوٹل 12 کروڑ 42 لاکھ 11 ہزار سے زائد برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا۔2020 میں 111 مختلف اقسام کا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا ۔منشیات کے زمرے میں 81 کلوگرام سے زائد چرس،200 گرام افیون،5 کلوگرام سے زائد

ہیروئن،ایک کلو سے زائد آئیس اور 2000 بوتل شراب برآمد کی ،عدالتی مفروران 8 مختلف مقدمات میں اشتہاری 34 ملزمان گرفتار کرکے مجاز عدالت میں پیش کیے گئے۔ آئی جی نے کہاکہ سی ٹی ڈی،آپریشن ڈویڑن، سی آئی اے کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں ، مشترکہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…