اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چھ ہزار ایک سو سینتالیس کلو میٹر کی نئی سڑکوں کا اضافہ کر رہے ہیں،پہلے چھبیس ماہ میں گزشتہ حکومتوں سے چار ہزار کلو میٹر اضافی سڑکیں شروع کیں،سی پیک کے
مغربی روٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے،درآدم خیل والا روڈ ایک ماہ میں مکمل کریں گے،کوئٹہ بائی پاس روڈ کا غاز بھی اسی ماہ ہوگا۔ اسلام آباد میں موٹر ویز اور ہائی ویز پولیس کو پٹرولنگ گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سڑکوں کی تعمیر میں بلوچستان کو ترجیح دی گزشتہ حکومت سے ڈیڑھ سو فیصد سڑکیں زیادہ بنائیں گے،چھ ہزار ایک سو سینتالیس کلو میٹر کی نئی سڑکوں کا اضافہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم نے سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کا غاز کردیا ہے تین ماہ میں مزید منصوبہ پر کام شروع کریں گے۔تقریب سے خطاب میں آئی جی موٹرویز کلیم امام نے کہاکہ دنیا میں ٹریفک حادثات سے ہلاکتوں کی شرح بیماریوں سے زیادہ ہے دوران ڈرائیونگ فون سننا زیادہ حادثات کا باعث بن رہا ہے۔