منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پہلے 100دن میں اے ٹی ایمز کو ریکارڈ فائدہ پہنچانے کا ورلڈ کپ پی ٹی آئی نے جیت لیا، سب سے زیادہ جوتے اٹھانے اور مسخرہ پن کا عالمی ایوارڈ کس نے جیتا، حوروں والے انجکشن بارے میں شدید تنقید

datetime 4  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ خان صاحب اوران کی ٹیم نے کئی عالمی اعزاز اپنے نام کرلئے ہیں،پہلے100دن میں اے ٹی ایمز کو ریکارڈ فائدہ پہنچانے کا ورلڈکپ پی ٹی آئی نے جیت لیا۔وزیر

اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہاکہ سستی چینی ایکسپورٹ کرکے مہنگی چینی امپورٹ کرنے کا گورننس ماڈل خان صاحب کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے 100 دن میں اے ٹی ایمز کو ریکارڈ فائدہ پہنچانے کا ورلڈکپ پی ٹی آئی نے جیت لیا۔ حوروں والے انجکشن کا بتاکر ادویات مہنگی کرنے میں سلیکٹیڈ بازی لے گئے۔ ڈرائیوری ڈپلومیسی کے ذریعے اپنے ملک کو دنیا میں تنہا کرانے میں شاہ محمود قریشی سرفہرست رہے۔انہوں نے کہاکہ ہر وزارت میں انسانوں کی موت کا سبب بننے کا عالمی اعزاز شیخ رشید نے برقرار رکھا۔ باتیں بنانے کے عالمی مقابلے میں شبلی فراز اور فواد چوہدری کی جوڑی کامیاب رہی۔ناصر شاہ نے کہا کہ مرادسعید نے تین منفرد عالمی ٹائٹل اپنے نام کیے۔ سب سے زیادہ جوتے اٹھانے کا عالمی مقابلہ فیصل واوڈا نے جیت لیا۔ مسخرہ پن کا عالمی ایوارڈ شہباز گل نے حاصل کیا۔ احتساب کی جعلی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے میں شہزاد اکبر سب پر بازی لے گئے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…