وہاڑی (این این آئی) وہاڑی میں قرآن حفظ کرنے والے طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے زیادہ مارا جس سے آٹھ سالہ طالبعلم تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانا صدر کی حدود چک 214 ای بی بنگالہ میں پیش آیا جہاں مدرسے میں حفظ قرآن کے 8 سالہ طالبعلم مبشر یاسین کو سبق یاد
نہ ہونے پر استاد عمران یعقوب نے مار کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق اس دوران 8 سالہ بچے کی حالت غیر ہو گئی اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ملزم عمران یعقوب کو گرفتار کر لیا اور طالبعلم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔