منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں تو پھر کچھ اور فیصلہ کریں گے، مریم نواز کا دعویٰ

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ ملکر کچھ اور فیصلہ کریں گے،لانگ مارچ ضرورہوگا ،پی ڈی ایم اس کی تاریخ کا اعلان عوام اور موسم کی سہولت کو مدنظر رکھ کر

کرے گی، ہم استعفے بھی دیں گے اورعمران خان نے استعفیٰ نہیں دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے، عمران  اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ مل کر کچھ اور فیصلہ کریں گے۔رانا طارق کے گھر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز بہاولپور کے عوام نے میرا دل جیت لیا، عوام میرے ساتھ پیدل چلے شاندار استقبال کیا، اور وہاں کے عوام نے سیاسی مزاج سے ہٹ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑا، کیوں کہ ریلیاں یہاں کا کلچر نہیں، میں حیران ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ کبھی گھروں سے نہیں نکلے، اسی لیے میں نے کل کہا تھا پنجاب جاگ گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ ضرورہوگا لیکن پی ڈی ایم اس کی تاریخ کا اعلان عوام اور موسم کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کرے گی، ہم استعفے بھی دیں گے اورعمران خان نے استعفیٰ نہیں دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے، عمران اگر عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ مل کر کچھ اور فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل مچھ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ مچھ میں دہشت گردی کی قابل مذمت واردات وفاقی اور صوبائی حکومت کی سنگ دلی، بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت کو نہ کام آتا ہے اور نہ ہی زخموں پر مرحم رکھنا آتا ہے، ایسی حکومت کو عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…