حیدرآباد(این این آئی)تحریک انصاف خواتین ونگ کی طرف سے اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اسامہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، انیسہ ولی اللہ، مبین جاوید ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں 21سالہ نوجوان کو پولیس نے گولیوںکا نشانہ بنا
کر قتل کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہاکہ اسامہ کو22گولیاں ماری گئیں، کسی بیگناہ کو قتل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر اسامہ کو قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔