جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

طلاق سے متعلق خبروں پرصنم جنگ کی مداحوں سے اپیل

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) طلاق سے متعلق خبروں پرمارننگ شوکی میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کیا کریں۔مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے شوہرسے علیحدگی سے متعلق خبروں پر کہا کہ شوہرقسام سے علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں۔ یہ افواہ میرے انسٹا پوسٹ پرایک مداح کی جانب سے کیے گئے

ایک کمنٹ کے بعد پھیلی جو مضحکہ خیز ہے۔ صنم نے کہا کہ ان کا اس طرح کی من گھڑت باتوں پرکچھ بھی تبصرہ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا پران کے شوہراورخاندان اس متعلق فکرمند تھے۔اداکارہ صنم جنگ نے کہا اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے توبہترہے، کہ وہ اوران کے شوہرایک خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں اوراگلے ہی ہفتے ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ بھی ہے۔  ہم بہت خوش ہیں اورآگے بھی ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزاریں گے۔میزبان نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ بغیرتصدیق کے اس طرح کی کسی بھی افواہ کو پھیلانے سے گریز کیا کریں کیونکہ یہ کسی کے لیے بھی سنگین الزام ہے اور ہم اہل خانہ سمیت بہت پریشان ہوگئے ہیں۔ مجھ سے اور میرے اہل خانہ سے کچھ ہمدردی رکھیں کیونکہ ہم بھی انسان ہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…