اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹرو ے کیس میں گرفتار ملزمان عابد علی ملہی اور شفقت علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کردی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے خاتون آبرو ریزی کیس میں گرفتار
ملزم عابد علی ملہی اور شفقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ کے ختم ہونے پر پیش کیا گیا ۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی جانب سے مقدمہ چالان تاحال مکمل نہ ہو سکا جس پر عدالت سے درخواست کی گئی کہ ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے استدعا کو منظور کرتے ہوئےلاہو ر سیالکوٹ موٹروے کیس میں گرفتار دونوں ملزموں عابد علی ملہی اور شفقت علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18جنوری تک توسیع کر دی ۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید دس روز کی توسیع کردی۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میںتفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے ملزمان کے مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ چالان داخل کرنے تک مزید جوڈیشل ریمانڈ درکار ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔