منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف اورزرداری نے کیمپ آفس اور سیکیورٹی کے نام پر کتنے اربوں روپے اڑا ئے ، حیران کن انکشاف

datetime 3  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سرکس کو قوم نے مسترد کردیا ہے،ایک طرف اپوزیشن فوج پر سیاست کا الزام اور دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف زرداری نے 316 کروڑ روپے

کیمپ آفس پر اڑائے، نواز شریف نے بھی عوام کا پیسا اڑایا،وزیراعظم نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کروائیں، پناہ گاہوں میں مفت صحت کی سہولت بھی ہوگی۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہیں جبکہ یہ ہی اپوزیشن احتساب کے عمل کو شفافیت سے دور رکھنے کے لیے تمام حربے استعمال کررہی ہے اور فیٹف قانون سازی پر بھی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات سمیت پشاور، لاہور اور ملتان جلسے میں عوام نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کیمپ آفس اور سیکیورٹی کے نام پر بالترتیب 316 کروڑ 40 لاکھ روپے اور 431 کروڑ 83 لاکھ روپے اڑادیے۔مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے۔وفاق وزیر مواصلات نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن فوج پر سیاست کا الزام اور دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مراد سعید نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے مختلف بیان پر مبنی ویڈیوز بھی دکھائیں جس میں پناہ گاہ اور مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے بارے میں بات کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نیم متوسط طبقے کو محرومی سے نکالنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جبکہ سابقہ حکومتوں نے محض اپنی جیب بھرنے کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے اور لوگوں کا پیسہ لوٹا۔مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام وبا کے دنوں میں امید بن گیا اور ایک کروڑ 20 لاکھ افراد میں فنڈز تقسیم کیے جس کو دنیا نے سراہا، صوبوں کو حفاظتی کٹس فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بنائی گئیں، جن لوگوں نے بھوک نہ دیکھی ہو انہیں کیا احساس ہوگا۔مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کروائیں، پناہ گاہوں میں مفت صحت کی سہولت بھی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے لنگر خانوں کا بھی آغاز کیا، مزدوروں کو مفت کھانا مل رہا ہے اور دیہاڑی کے پیسے بچوں کے لیے بھیج رہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…