منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان کیساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا ، آئندہ کیا ہونے والا ہے؟ حیران کن پیش گوئی

datetime 3  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) سے نکالے گئے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کے مفادات کیلئے سینئر ارکان کو پارٹی سے نکالا۔حافظ حسین احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے جے یو آئی میں کانٹ چھانٹ کاسلسلہ شروع کردیا ہے،

کانٹ چھانٹ کا پہلا نشانہ مولانا فضل الرحمن بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں ”پیسا پھینک، تماشہ دیکھ“ نوازشریف کی ملی بھگت سے محمد علی درانی شہباز شریف اور فضل الرحمن کو ملے، نوازشریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کے لئے مولانا کو پی ڈی ایم کاسربراہ بنوایا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری سب پر بھاری نکلے، ضیاء الحق کی برسی سے شروع ہونے والی ن لیگ کی سیاست کو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے اپنا ویٹو کاحق بھی پی ڈی ایم سے منوالیا، سینٹ کا الیکٹرول کالج توڑنے، لانگ مارچ، 20 ستمبر کے تمام فیصلوں کو زرداری اور بلاول نے ویٹو کردیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے فیصلوں پر پانی پھیر کر پیپلز پارٹی کے فیصلوں کو تسلیم کرلیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اورآئندہ بھی ہوتا رہےگا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…