جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکٹرک بسیں، اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز، جدید ترین بس ٹرمینل، 35 ہزار اپارٹمنٹس، 2021ء کے آغاز پر لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبریاں

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سال 2021ء اہل پنجاب کے لئے خوشخبریوں کا سال ثابت ہو گا،بزدار حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے،نئے سال بے گھرافراد کیلئے بے پناہ خوشیاں لائے گا- 2021ء میں بزدار حکومت ہاؤسنگ کا بے مثال پراجیکٹ لا رہی ہے، جس کے تحت 8ہزار کنال پر

35ہزار اپارٹمنٹس بنیں گے- پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں چار ہزاراپارٹمنٹ بنانے کی ابتدائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے- اس منصوبے پر40ارب لاگت آئے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گھروں کے منصوبے کے لئے ابتدائی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہر میں الیکٹرک بس چلانے کیلئے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے الیکٹر ک بس منصوبے پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے فوری رپورٹ مانگ لی ہے – الیکٹرک بسیں چلانے سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی آئے گی اور ٹرانسپورٹ کلچر میں مثبت تبدیلی لانے سے سموگ کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا-یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے پرغور کیا جا رہا ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں اربوں روپے کے پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں -علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بیڈ ز کا جدید ہسپتال اہل لاہور کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا تحفہ ثابت ہوگا-لاہورمیں ٹریفک کی روانی کیلئے2اوورہیڈ برج اور2انڈرپاس بنیں گے-ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید ترین بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے – اسی طرح بارش کے پانی کے بروقت نکاس اورذخیرے کیلئے 10انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے

نئے سال میں لاہور کو حقیقی ترقی کا قیمتی تحفہ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میگاسٹی اور پاکستان کا دل ہے، اسے سنوارنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ماضی قریب میں اربوں روپے خرچ ہونے کے

باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔عوام کے رہائشی مسائل کے حل کیلئے تحریک پاکستان حکومت کا ویژن بہت واضح ہے۔نمائشی اور آرائشی منصوبے بنا کر عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…