اسلام آباد (این این آئی) پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے طالب علم کے والد ندیم ستی نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔ہفتہ کو تھانہ رمنا میں دی گئی درخواست میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہاگیاکہ سائل کا جواں سالہ بیٹا اسامہ ندیم رات، دو بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا، مدثر مختار، شکیل احمد، سعید احمد احمد،۔، محمد مصطفے اور افتخار احمد نامی پولیس اہلکاروں سے سے میرے بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔درخواست میں کہاگیاکہ میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑے کا مجھ سے زکر کیا تھا،پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کو دھمکی بھی دی تھی کہ تمھیں مزہ چکھائیں گے۔درخواست کے مطابق گزشتہ رات ان پولیس اہلکارون نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا۔درخواست میں کہاگیاکہ ان پانچ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرکے میرے بیٹے کو مار دیا، میرے بیٹے کہ گاڑی پر سترہ گولیاں چلائیں گئیں۔