اسلام آباد(آن لائن) تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی ٹین میں رات گئے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مشکوک گاڑی پر فائرنگ کی۔ جسکے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی سے کال چلی سیکٹر ایچ تیرہ کے سامنے پیرس سٹی میں ڈکیتی ہوئی۔
شک پڑنے پر کشمیر ہائی وے جی 10 سگنل کے پاس سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی گاڑی نے مہران کار نمبر اے ڈی ایس 304 کو روکنے کی کوشس کی جو نہ رکنے پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہو گیا۔ جسکی عمر 21 یا 22 سال ہے۔نوجوان سیکٹر جی 13 کا رہائشی ہے۔ کار سوار کو 22 گولیاں لگی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے گاڑی روکنے کے بجائے ہم پر فائر کیا۔جوابی فائرنگ سے اس کو 22 گولیاں لگی جو موقع پر جا بحق ھو گیا۔ مشکوک نوجوان کی لاش کو پمز ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ نوجوان گاڑی میں اکیلا تھا سردست گاڑی سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہو ا۔ اطلاع ملنے پر ورثا پمز پہنچ گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایس پی صدر اور ایس پی انوسٹی گیشن پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی۔ فائرنگ کرنے والے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔