جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پولیس کامفتی کفایت اللہ کے گھر پرچھاپہ مفتی کفایت اللہ کے بھائی،بہنوئی اور بیٹے گرفتار‎

datetime 2  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کا رہنماجے یو آئی مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے آبائی گھر پر چھاپہ، نجی ٹی وی کے مطابق جب پولیس نے چھاپہ مارا تو مفتی کفایت اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے بھائی،بہنوئی اور دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔دوسر ی جانب ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹوں اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔جو کچھ مفتی کفایت اللہ نے کہا اس سے زیادہ عمران خان کہتے رہے ہیں۔آزادی اظہار رائے پر پابندی، حقوق سلب کرنا، آئین کی توہین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی کفایت اللہ کے اہل خانہ کی گرفتاری کس جرم کے تحت کی گئی۔اوچھے ہتھکنڈوں، انتقامی کارروائیوں اور مجرمانہ طرز حکمرانی کا دور جلد ختم ہونے والا ہے۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے مفتی کفایت اللہ کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…