منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

گیم کیوں جیتے؟ پب جی گیم جیتنے والے نوجوان کے گھر پر بااثر افراد کاحملہ

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

راولپنڈی(آن لائن)تھانہ سول لائن کے علاقہ لالہ زار میںپپ جی گیم جیتنے والے نوجوان کے گھر پر بااثر افراد کاحملہ خواتین سمیت بچوں پر تشددہونے کے باوجود پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں جبکہ بااثر افراد کا گاڑیوں میںسوار مسلح افراد کے ساتھ مل کر پپ جی گیم جیتنے والے نوجوان کو لالہ زار مارکیٹ میں ڈنڈوں مکوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے بعد

مسلح افراد نے حسان گل کے گھر پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں پرتشدد کیا جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزرات کو حسان گل پب جی گیم بااثرافراد کے بچے سے جیت گیا جس کے باعث بااثر افراد آپے سے باہر ہوگئے اور نواجون کے گھر پر حملہ کردیاحسان گل اور اس کے بھائیوں نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ روزرات میں ہمارا بھائی پب جی گیم جیت گیا تھا جس کی وجہ سے مسلح افراد نے ہمارے بھائی کو مارپیٹ کرنے کے بعد ہمارے گھر پر بھی حملہ کیا حسان گل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چوہدری عامر اور اس کے غنڈوں نے ایٹنوں ڈنڈوں سے میرے گھر پر حملہ کیا اور میرے گھر کے کیٹ پر اینٹوں مارتے رہے اور گھر کی خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا حسان گل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چوہدری عامر اور اس کے غنڈوں نے ہماری گاڑی اور کیٹ بھی توڑ دیا حسان گل کا کہنا تھا کہ گیم جیتے پر مجھے فون پر گالیاں دینا شروع کردی جس پر میں نے منع کیا تو مجھے دھمکیاں دینا شروع کردی کہ آپ باہر نکلو پھر بتائیں گے حسان گل نے کہا کہ میں گھر سے باہر گیا تو مسلح افراد نے لالہ زار کی مارکیٹ سیور مارٹ کے پاس مجھے پر حملہ کیا اور میری ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر چڑائی دی اور گندی گالیاں اوردھمکیاں دیتے رہے جس پر منع کرنیکی کوشش کی تو میرے اوپر اورمیرے گھر پر حملہ کردیا حسان گل نے کہا کہ پولیس کو درخوست دے دی لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…