منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

غریب آدمی نے امیر کا ساتھ چھوڑ دیا تو پھر حالات اس طرف چلے جائیں گے جس کا ذکر زبان پر بھی نہیں لایا جا سکتا،چوہدری برادران کا انتہائی مفید مشورہ

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بشپ لاہور سباسٹین فرانسس شا اور سابق بشپ ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، شافع حسین، جی ایم سکندر، پادری شاہد معراج اور جانسن برنارڈ بھی موجود

تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت پر برا وقت ہے، عام آدمی محسوس کر رہا ہے کہ اگر امیر نے غریب کا احساس نہ کیا اور غریب آدمی نے امیر کا ساتھ چھوڑ دیا تو پھر حالات اس طرف چلے جائیں گے جس کا ذکر زبان پر بھی نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر تمام مذاہب، تنظیمیں، حکومت اور اپوزیشن سب کچھ بھول کر ملکی تحفظ کے ساتھ ایک ہی ایجنڈے پر توجہ دے، وہ ایجنڈا ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے وقت میں مزدور اورتنخواہ دار طبقہ پستا رہا اسے بچانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کسی کو گرانے اور بچانے کی بجائے ایک سال تک اس ایجنڈے پر اکٹھے ہوں مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ کامیابی ملے گی، حکومت اور اپوزیشن میں موجود تمام جماعتیں یہ ثابت کر سکیں گی کہ ہم نے مل کر قوم کی تکلیفوں میں نمایاں کمی کی ہے، لیکن اگر جنوری 2022ء تک اس میں بہتری نہ آئے تو بیشک اپنے پرانے ایجنڈے پر واپس آ جائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نیا سال ملک کیلئے خوشیاں لائے، ملک سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رہے، 2020ء میں قوم نے بہت مشکل حالات دیکھے ہیں، اللہ کریم سے دعا ہے کہ 2021ء کورونا کے خاتمے کا سال ثابت ہو اور معاشی صورتحال میں بہتری اور ترقی کا پہیہ تیز ہو۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور شافع حسین نے مسیحی رہنمائوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور انہیں کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…