جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

شادی شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ ، عمر کی حد مقرر رمیز راجہ نے بھی حصہ لینے کا اعلان کر دیا  

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ اب ’شادی شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لیں گے۔رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے شادی شدہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔سابق کرکٹر نے ٹوئٹر پر عام گلی محلوں میں ہونے ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ بھی اس ٹورنامنٹ میں

حصہ لے رہے ہیں۔رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے یہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔رمیز راجہ کی جانب سے شیئر کیے گئے انوکھے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ خاصی دلچسپ بھی ہیں اور عجیب بھی۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات کا شادی شدہ ہونا، صاحبِ اولاد ہونا ، اس کے ساتھ ہی عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے۔رمیز راجہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ بمقام گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 17 کے گراؤنڈ میں 25، 26 اور 27 بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھیلا جائیگا۔بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ حاجی عبدالرحمن نے منعقد کیا کیونکہ وہ بوڑھوں کو جوانی کی یادیں تازہ کرنے کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کو 500 روپے انٹری فیس دینا ہوگی، کھلاڑی کو عمر کی شرط پر پورا اترنے کے لیے شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد اور ڈاکٹرز کا انتظام بھی کیا جائے گا۔انوکھے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لیے کھانے اور میچ وقفے میں چائے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…