منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کے پاس پروٹوکول کے لئے گاڑیاں ختم ہوگئیں

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

لاہو ر(این این آئی) پنجاب حکومت کے پاس پروٹوکول کے لئے گاڑیاں ختم ہوگئیں، حکومت اب تک سینکڑوں گاڑیاں نیلام کر چکی، گزشتہ پانچ سال سے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس پروٹوکول کے لئے گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں، پروٹوکول میں

صرف پانچ چھوٹی اور پرانے ماڈل کی گاڑیاں رہ گئی ہیں، ہر سیکرٹری کو دو دو گاڑیاں دی گئی ہیں، جبکہ سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ کے پاس کوئی سرکاری گاڑی موجود نہیں، پنجاب حکومت نے اب تک سینکڑوں گاڑیاں نیلام کیں مگر گزشہ پانچ سال سے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول ڈیوٹی کیلئے صرف چار بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جو وی وی آئی پیز ڈیوٹی کے لئے ہیں، جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے غیر قانونی طور پر سیکشن افسران کو بھی گاڑیاں دے دی ہیں۔ رولز کے مطابق سیکشن افسر کو گاڑی نہیں دی جا سکتی، تین ڈپٹی سیکرٹری دوران ڈیوٹی ایک گاڑی استعمال کر سکتے ہیں مگر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ہر ڈپٹی سیکرٹری کو ایک ایک گاڑی دے رکھی ہے، افسران کو گاڑیاں دینے سے پروٹوکول میں گاڑیاں ختم ہو گئی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…