پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

لیگی رہنما خواجہ آصف کی پریشانیوں میں اضافہ ، احتساب عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میںکہاگیا کہ عدالت نے خواجہ آصف کو تفتیش کے لیے 14روزہ کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق خواجہ آصف تحقیقاتی ادارے کو تفتش کے لیے درکار ہے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کے

باعث ملزم کو اثاثہ جات کے متعلق جواب دینا چاہیے ۔ خواجہ آصف کے تفتشی افسر تفتیش میں سچائی اور اصل حقائق سامنے لائے ، 2 جنوری کو تفتیشی افسر خواجہ آصف سے انکی اہلیہ سمیت دیگر رشتے داروں کی ملاقات کروائے ، تفتیشی افسر فیملی سے ملاقات کے دوران کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں ۔ خواجہ آصف کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کیجانب سے جاری کئے گئے۔ پراسکیوٹر کے مطابق ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی سیکشن (3) کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ پراسکیوٹر کے مطابق قبل 1991 میں ا اثاثہ خات 51 لاکھ روپے پر مشتمل تھے ۔ 2018 تک مختلف عہدوں پر رہنے کے بعد انکے اثاثہ جات 221 ملین تک پہنچ گئے جو انکی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ خواجہ آصف اپنے ملازم طارق میر کے نام پہ ایک بے نامی کمپنی ” طارق میر اینڈ کمپنی” بھی چلا رہے ہیں۔ بینک اکائونٹ میں 40 کروڑ کی خطیر رقم جمع کروائی گئی ۔ خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت سے حاصل آمدن کا کوئی کاغذی ثبوت بھی فراہم نہ کر سکے، ملزم کے وکیل مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کے کہنے پر انکوئری شروع کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…