اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکائونٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہو ئے ہیں ،جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی
منافع مل رہا ہے ۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لا نے کا سوچیں ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق وہ پازیٹو میڈیا کمیونیکیشن کی جا نب سے آن لائن ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔اک معروف بزنس مین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی ڈالرز میں رقوم مالٹا جیسے ممالک کے بینکوں میں جمع ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنی رقوم پاکستان واپس لا نے کے لئے کہا جائے۔مذکورہ 150 ارب ڈالرز کے مالک پاکستانیوں کے نام اور پتے معلوم ہیں ۔ان پاکستانیوں کواپنی جمع شدہ رقوم پر صرف ایک سے دو فیصد منافع مل رہا ہے ۔