منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

شیخ رشید کے بلند و بانگ دعوے ٹھس ریلوے کے حالات 2020 میں مزید ابتر

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پہلے سے مشکلات کے شکار محکمہ ریلوے کے حالات 2020 میں مزید ابتر ہوگئے، 2019 کی نسبت 2020 میں محکمے کا خسارہ مزید بڑھ گیا، رہی سہی کسر کورونا نے پوری کر دی۔2020 میں بھی محکمہ ریلوے میں بہتری نہ لائی جا سکی، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں محکمہ نے اپنا ہدف بھی پورا نہ کرسکا۔ محکمے کو 5 ماہ میں 11

ارب 37 کروڑ 6 لاکھ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرینوں کی تاخیر اور منسوخی سے ٹکٹ واپسی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا،پہلے 9 ماہ میں 105 حادثات میں 53 افراد جان کی بازی ہار گئے، ریلوے حکام نے خسارے کی وجہ کورونا کو قرار دیا۔23مارچ کو پہلا لاک ڈائون لگا تو ریل آپریشن بند کر دیا گیا، 2 ماہ بعد 20مئی کو محدود ٹرین آپریشن کا آغاز کیا گیا جو کوچز کی خرابی اور ناقص ٹریک کے باعث تاحال مکمل بحال نہ ہو سکا۔ محدود ٹرین آپریشن کے تحت 142میں سے اپ اینڈ ڈائون 74 ٹرینیں آپریشنل ہیں تاہم یہ ریل گاڑیاں بھی وقت پر پہنچنے سے قاصر ہیں جس سے مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔بطور وزیرریلوے شیخ رشید نے بہتری کے بہت دعوے کئے لیکن اہم شعبہ فریٹ کو نظر انداز کرکے صرف 30 پسنجر ٹرینوں پر ہی اکتفا کیا گیا۔لاہور، رائیونڈ، واہگہ اور گوجرانوالہ کی شٹل سروس چند ماہ بعد چلانے کے بعد خسارے کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ریٹائرڈ ملازمین واجبات کی خاطر دفاترکے چکر لگاتے رہے، وزیراعظم پیکیج کے تحت بھرتی ملازمین مستقل نہ ہوسکے، ایم ایل ون منصوبہ بھی کاغذوں تک ہی محدود رہا۔ یونین رہنمائوں نے 2020 کو مشکل ترین سال قراردیا۔ ٹی اے ڈی اے و دیگر الائونسز بند ہونے سے ریلوے ملازمین شدید مسائل سے دوچار رہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…