پاکستان کا دفاع مزید مضبوط جے ایف 17ڈبل سیٹ فضائی بیڑے میں شامل پاک فضائیہ کا بلاک تھری بھارت کے رافیل طیاروں سے بہتر قرار

30  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ایک بڑی پیشرفت لاتے ہوئے بھارتی رافیل طیارے کے توڑ بلاک تھری کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے فرانس سے حاصل کردہ رافیل طیارے سے درجہ ہا بہتر ہے۔ بلاک تھری کی پروڈکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ کی فضائیہ کے بیڑے میں بھی شمولیت، چین پاک تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیے گئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چینی کے سفیر نونگ ڑونگ اور نائیجرین حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ڈبل سیٹ 14 طیارے پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں، ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے نائیجریایا کو بھی فروخت کیے گئے ہیں۔سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن ہے کیونکہ آج جے ایف 17 بلاک بی کے ڈبل سیٹ طیاروں کی فضائی بیڑہ میں شمولیت ہو رہی ہے۔مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج ہی جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کر رہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 نے مختلف آپریشنز اور حربی صورتحال میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے

آپریشنز میں جے ایف 17 کا کردار ہر موقع پر نمایاں رہا ہے۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کورونا سمیت تمام چیلنجزمیں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ جوہری اسلحے سے لیس ہونے کی صلاحیت رکھنے والے رافیل طیارہ فضا میں 150 کلومیٹر تک میزائل داغ سکتے ہیں جبکہ فضا سے زمین تک مار کرنے کی ان کی صلاحیت 300 کلومیٹر تک ہے۔پاکستان کے بلاک تھری کو رافیل طیاروں سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…