جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کوسینٹ انتخابات سے قبل دھچکا  سیاسی رہنمائوں نےکونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، ضلع کیماڑی کے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں کی فنکشنل لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ،

اس موقع پر کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے جنرل سیکریٹری فیصل بیگ اور دیگر رہنما موجود تھے ، شمولیت اختیار کرنے والوں میں رانا ذوالفقار علی احمد علی بشیر احمد سومرو نعمان علی رحمت علی چنہ گل خان عمران اختر وقاص علی مراد بلوچ زبیر عباس غلام نبی اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے مسائل کے حل کرنے کے بجائے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ، جس کے باعث روشنیوں کا شہر کنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ، بیروزگاری کے باعث کراچی کے لاکھوں نوجوان بیروزگاری کے باعث ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں ، جس کے باعث کراچی کے شہری احساس محرومی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ، لحاظہ فنکشنل لیگ کراچی کی عوام میں پیدا ہونے والی احساس محرومی اور بیچینی کے خاتمے کے لیے کراچی کی سیاست میں عملی طور پر میدان عمل میں ہے ، سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ ہم شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ فنکشنل لیگ اقتدار میں آکر کراچی کے نوجوانوں کو تمام اداروں میں میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…