منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مولانافضل الرحمان نے بے نظیر بھٹو کی برسی چھوڑ دی ، وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں چھوڑ دیں  پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی نے استعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کرد یا

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد/کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر اسمبلیوں کا سٹیک نہ چھوڑا جائے، اراکین نے استعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا۔ ذرائع مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں اور سندھ اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ زیر غو ر آیا ۔

اراکین نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتی۔ جمہوری قوتوں کو کسی کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کسی کی باتوں میں نہ آتے ہوئے ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ ہم نئی پاکستان نیشنل الائنس (پی این اے) نہیں بن سکتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مزاحمتی سیاست کے لئے تیار ہے۔ ہم لانگ مارچ کے لئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفے کی مخالفت کردی۔ ارکان نے رائے دی کہ پارلیمنٹ کے فورم کو چھوڑنا سیاسی طور پر بہتر اقدام نہیں ہوگا۔میاں نواز شریف کو وطن واپس آکر لانگ مارچ کا حصہ بننا چاہیے۔ اس کے علاوہ لیگی قائد کی کی وطن واپسی پر ہی استعفوں پر بات ہو سکتی ہے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے مولانا فضل الرحمان کی بینظیر بھٹو کی برسی میں غیرموجودگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سیاست کے پیچھے مولانا فضل الرحمان نے بے نظیر بھٹو کی برسی چھوڑدی اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے کہنے پر اسمبلیاں چھوڑدیں ۔ ذرائع ک کے مطابق اجلاس میں موجود قانونی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ قبل از وقت استعفوں کی صورت میں

حکومت اٹھارہویں ترمیم ختم کر سکتی ہے۔ انکا کہناتھا استعفے سینیٹ الیکشن کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے، اگر ہم نے استعفے دے دیے تو اس کے بعد آگے کا لائحہ عمل بالکل واضح نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ہم نے بنایا، ہم اتفاق رائے سے ہی آگے بڑھیں گے۔ عوام کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کیلئے ہم نے ہمیشہ اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھا ہے۔ طارق ورک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…