بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

لانگ مارچ ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں ، نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ، اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ ساری اپوزیشن استعفے دیگی۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ

لانگ مارچ ہوتا دیکھ رہا ہوں تاہم اس سے نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ س کیسے نمٹنا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کیلئے نہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا نہ ہمارا کسی سے رابطہ ہوا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اکتیس جنوری تک وزیراعظم مستعفی ہوں گے نہ اپوزیشن استعفے دیگی،ہوسکتا ہے کچھ لوگ استعفے دے دیں لیکن سارے استعفے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے جب کریں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا، حکومت فی الحال اس پر کابینہ میں بحث نہیں کر رہی۔شیخ رشید نے کہا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے، اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…