پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان جانے کا معاوضہ نہیں ملا انگین التان کا کاشف ضمیر کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان کو پاکستان آنے کا معاوضہ نہ ملا جس پر ترک اداکار نے اپنے میزبان کاشف ضمیر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

نجی ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انگین التان نے استنبول میں پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے اور قونصل جنرل بلال پاشا سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ وہ کاشف ضمیر کے خلاف تحریری رپورٹ جمع کرا سکیں۔بتایا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے انگین التان سے 10 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا، جس میں آدھی رقم کے طور پر 9 کروڑ 22 لاکھ بیس ہزار روپے کا چیک دیا تھا لیکن وہ ابھی تک کیش نہیں ہو پایا ۔دریں اثنا کاشف ضمیر نے اپنے خلاف مقدمات اور اداکار کومعاہدے کے مطابق آدھی رقم نہ دینے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انگین التان کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے،جو کوئی برانڈ نہ کرسکا میں نے وہ کیا۔اپنی ایک ویڈیو میں دئیے گئے موقف میں کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ اب مجھے خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ لوگ میری ڈیل خراب کرنا چاہتے ہیں۔ایک رپورٹر اپنے چینل کے لوگوں کو لیکر آیا جو انگین التان سے ملنا چاہتے تھے مگر میں نے ملنے نہیں دیاجس کا وہ غصہ نکال رہے ہیں۔مجھے اللہ نے عزت دی ہے،تم لوگوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ،میرا نام استعمال کرکے تمہاری ریٹنگ بڑھ رہی تو بڑھا لو،مجھے باہر کہیں ملو تمہاری رپورٹنگ نکالتا ہوں۔علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق اینجن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…