بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر میں شدید گیس لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) ملک بھر میں سردی بڑھ جانے کے بعد گیس ناپید ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کا گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے معاملے کی

وجوہات جاننے اور اس کے تدارک کے لئے وفاقی وزراء اور متعلقہ افسران کو بھی طلب کرلیا ہے، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے، سات نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 29 دسمبر کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،وفاقی کابینہ کا سات ایجنڈا پر غور کرے گی،اقتصادی امور ڈویڑن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا،پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دیگا، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ دے گی، ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے پیش ہوگی،پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے،ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کیثیر المزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،اجلاس میں ملک کی سیاسی، اقتصادی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ دوسری جانب ملک بھر کی طرح کراچی میں گیس کابحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا ہے،خواتین کیلئے گھروں میں کھانا پکانا دشوارہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،جسکے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامناہے۔خواتین کو گھروں میں کھانا بنانا مشکل ہوگیاہے،کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس غائب رہتی

ہے اور جہاں گیس آتی ہے پریشر اتنا کم آتاہے کہ کھانا پکانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، اس ضمن میں خواتین نے بتایاکہ کھانا تو جیسے تیسے پک ہی جاتا لیکن روٹی بنانے میں شدیدپریشانی کا سامنا کرناپڑتاہے اس لئے روٹی تنور سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، کورنگی، اورنگی ٹاؤن،اولڈ سٹی ایریا، سائٹ اور ملیر کے علاقے میں

گھریلو صارفین مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔اس ضمن میں شہریوں نے بتایاکہ گھروں میں گیس نہیں آرہی ہے جس کی وجہ سے گھروں پر ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ باہر سے جو چیزیں خرید کر لاتے ہیں وہ معیاری نہیں ہوتی ہیں۔شہریوں نے بتایاکہ جب آفس سے جائیں تو گھر میں کھانا نہیں پکتا ہے، گھر پر اب چائے بھی نہیں ملتی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…