پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، حیران کن پیش گوئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمپیوٹر سے ٹائپ شدہ استعفے غیر قانونی ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی اسپیکر کے پاس جاکر کہیں گے میں نے تو استعفیٰ دیا ہی نہیں ،پی ڈی ایم استعفوں پر دوبارہ غور کریگی ،پوری امید اور خوشی ہے اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی، ان سب کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب کے ساتھ ہے

لونگ مارچ اور لانگ مارچ میں فرق ہوتا ہے،اسلام آباد کا پٹوار خانہ ایک ماہ میں ختم کردیا جائے گا جس کے بعد اسلام آباد میں کوئی پٹواری نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے جن اراکین نے ٹائپ شدہ کمپیوٹرائزڈ استعفے بنائے ہیں وہ غیر قانونی ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، ہاتھ سے تحریر کرنا ہوتا ہے کہ میں مسمی فلاں ولد فلاں حلقہ نمبر فلاں بغیر کسی دباؤ کے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مرتضیٰ عباسی، اسپیکر کے پاس جائیں گے اور کہیں کہ میں نے تو استعفیٰ دیا ہی نہیں، یہ میں نے امیر مقام کو دیا تھا انہوں نے دشمنی میں اسپیکر تک پہنچا دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے اور خوشی ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی اور دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم استعفوں پر دوبارہ غور کرے گی۔شیخ رشیدنے کہاکہ آصف علی زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی جبکہ جیل کا زیادہ تر عرصہ انہوں نے ہسپتالوں میں گزارا ہے وہ پاکستان کے وہ سیاستدان ہیں جنہیں معلوم ہے کہ جیل کی سختیوں سے بچنے کے لیے کیا کیا طریقے اپنائے جاتے ہیں، انہوں نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سب کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب کے ساتھ ہے، ان کی لڑائی یہ ہے کہ کیس ختم کردیں، یہ چاہتے ہیں کہ اربوں روپوں کے جعلی اکاؤنٹس کو بھول جاؤ، عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے یہ اس کی صوابدید ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا تو اگر آپ نے انڈر 19 کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تو اس ملک کے حال پر رحم کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ کہہ رہے ہیں لیکن لونگ مارچ اور لانگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 2 سال سے انہیں چپ لگی ہوئی تھی کہ بیچ میں سے کچھ نکل آئیگا، انہوں نے قوم کے 30 سال ضائع کیے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر 3 سروس اسٹیشن قائم کیے جارہے ہیں جہاں پولیس، نادرا، ٹریفک پولیس اور آئی سی ٹی، مے آئی ہیلپ یو کے نام ایک ساتھ موجود ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو فوڈ نائٹ بازار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ساری رات کھلے رہیں گے اور صبح صفائی کر کے جائیں گے اس میں ہائی اسٹینڈرڈ کافی شاپس بھی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا پٹوار خانہ ایک ماہ میں ختم کردیا جائے گا جس کے بعد اسلام آباد میں کوئی پٹواری نہیں ہوگا اور آئی سی ٹی کی تنظیم نو کی ہدایت کی ہے جبکہ 8 غیر اہم محکموں کو ضم کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ای اسٹیمپ شروع کرنے جارہے ہیں، یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹے میں مکمل ہوگی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے صحافیوں کیلئے ہائوسنگ سکیم لانے کی بھی خوشخبری سنائی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…