منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پرسسرال ڈے پر چھٹی کا نوٹیفکیشن وائرل

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا اور مختلف واٹس گروپ پرسندھ حکومت کا پیر(28دسمبر)کو سسرال ڈے پر چھٹی کا جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے۔سندھ حکومت نے جعلی نوٹیفکیشن کانوٹس لیتے ہوئے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم کو خط لکھ دیاہے۔سوشل میڈیا اور مختلف واٹس ایپ گروپ پر سندھ حکومت کے نام سے منسوب ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں 28 دسمبر یعنی پیر کو سسرال ڈے پر چھٹی کا بتایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے پیر 28 دسمبر کو ورلڈ (وائف)سسرال ڈے پر چھٹی دی گئی ہے۔سندھ حکومت ذرائع کے مطابق یہ بالکل جعلی اور غلط طور پر منسوب کیا گیا نوٹیفکیشن ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ٹوئٹر پر بعض صارفین نے یہ نوٹیفکیشن پوسٹ کیا ہے اور ساتھ ہی اس پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے جعلی نوٹفکیشن کانوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سائبرکرائم کو خط لکھ دیاہے۔خط میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔جعلی سرکلر پر انکوائری کی جائے ۔خط میں کہاگیاہے کہ ایسا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جعلی نوٹیفکیشن کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…