جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف ڈائیلاگ کے حامی مگر باپ بیٹی دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمن کی حالت بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی ہو گی، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال( آن لائن ) معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ استعفوںکے حوالے سے پی ڈی ایم کے اندر پھوٹ پڑ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں لانگ مارچ کے غبارے سے بھی ہوا نکلنے والی ہے۔ وہ بیسٹ وے سیمنٹ چکوال کے

دورے کے دوران جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ چوہدری عمران خان تھنیل سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر شیخ وقار علی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات ملک کے سیاسی مستقبل کی نئی راہیں تعین کرینگے اور سینٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضع اکثریت سے کامیاب ہوگی جس کے بعد بدعنوانوں ، ڈاکوئوں اور لٹیروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف ڈائیلاگ کے حامی ہیں مگر باپ بیٹی دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی حالت بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…