جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پہلی بارعمران خان نے امریکہ میں اپنی فوج اور آئی ایس آئی پرحملے کئے ، سب ویڈیوز موجود ہیں،جتنا تم نے فوج کو بد نام کیا شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کسی نے کیا ہو،مریم نواز نے وزیراعظم آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی خدا بخش (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اکیلا کھڑا ہوا نظرآرہاہے ، ناکام ہے ، ہارا ہوا ہے ،کبھی کسی کو میسج بھیجتا ہے ، شہباز شریف سے ملنے کیلئے خاندان کوملنے کیلئے ہفتے ہفتے لگ جاتے ہیں مگر مسیج لانے والوں ے کیلئے جیل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، پہلے کہتا تھا این آر اونہیں دونگا ،

اب کہتاہے اگرکسی نے این آراودیا تو ملک سے غداری کریگا ،تمہیں اپنی اوقات سجھ آگئی ہے ، تم جانتے ہیں تمہاری حیثیت ایک این آر اودینے والی کی نہیں ہے ؟ کہتا ہے عوام کو ہے اور سناتا کسی اورکو ہے ،اس مہنگائی کو گھر بھیجنے کیلئے عمران کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہے ، جب تک یہ نالائق حکومت گھرنہیں جائیگی اور آپ کے گھروں کے چولہے نہیں جل سکتے آپ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں اور عمران کو گھربھیجیں ۔انہوں نے کہاکہ پھرکہتے ہو اپوزیشن فوج کو بد نام کررہی ہے ، یہ پہلا سیاستدان ہے جس نے انڈیا جاکرپاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بات کی تھی ، پہلی بار جعلی وزیر اعظم نے امریکہ میں اپنی فوج اور آئی ایس آئی پرحملے کئے ، پاکستان کی یادداشت کمزور نہیں ہے ، اپوزیشن اور عوام کے پاس سب ویڈیوز موجود ہیں جس میں تم نے فوج کے اوپر سیدھے سیدھے حملے کئے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایک پیج کی رٹ لگا کر جنتا تم نے فوج کو بد نام کیا شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کیا ہو ، جب روٹی 30روپے کی ہوجاتی ہے تونالائقی چھپانے کیلئے کہتاہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے ، آٹانوے روپے فی کلو ہو جاتا ہے تو کہتا ہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے ، چینی جب 120روپے کلو ہوتی ہے توکہتاہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے ، ایل این جی پر122ارب روپے کا ڈاکہ ڈالتا ہے توکہتاہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے، تم زیادہ سیانے بننے کی کوشش نہ کرو

فوج پرتنقید تب ہوتی ہے جب تمہاری نالائقی کا بوجھ فوج کواٹھانا پڑتاہے ، فوج پرتنقید تب ہوتی ہے جب تم سیاسی مخالفین کو جیل میں بند کرانے اورسیاسی انتقال کیلئے تم فوج کو سیاست میں گھسیٹتے ہو، فوج پرتنقید تب ہوتی ہے جب تمہاری نا اہلی کی وجہ سے کشمیر مودی کی جھولی میں جا گرتا ہے انہوںنے کہاکہ پھر کہتے ہوتیاری کے بغیر حکومت میںنہیں آنا چاہیے ،کس کو سنارہے ہو، تم

کو جو لائے ہیں انہیں پیچھے ہٹنا پڑے گا ، بے رحم آدمی سنو عوام کس طرح بلبلا رہے ہیں ، دوائی جو دو سو کی تھی اب چھ سو کی ہوگئی ہے ، غریب کیلئے دوائی خریدنا بھی مشکل ہے ، میرا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ، جب عوام سے گھر بھیجیں گے تو منتخب حکومت آئیگی تو ہم سب آپ کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دینگے ۔انہوںنے کہاکہ کہتاہے اپوزیشن و الے فوج کوکہتے ہیں

میری حکومت کا تختہ الٹادو،ہم صرف سلیکٹرز کو کہتے ہیں اس سے پیچھے ہٹ جائیں جب تم پیچھے ہٹ جائو گے تو پھرپاکستان کے عوام جانیں اورعمران خان جانے ، کیا عوام کاروز گارچھنتے رہے اورتمہاری تابعداری چلتی رہے ، کیا ترقی رکی رہے ، کیا دوائیاں مہنگی ہوتی رہیں اسلئے کہ تمہاری تابعداری چلتی رہے ، کیا غریب کا چولہا بند رہے اس لئے تمہاری تابعداری چلتی رہے،

نہیں ،نہیں ،نہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمہاری حالت قابل رحم ہے ، مردان کی ریلی کے اندر بلاول بھٹونہیں آسکا یہ دور بین لگا کر جلسے دیکھتا ہے اوردیکھتا ہے کونسان لیڈر بیٹھااور کونسالیڈر نہیں بیٹھا، اوررات کو اچھلتا ہے بلاول نہیں آیا لڑائی ہوگئی ہے ،مولانافضل الرحمن نہیں آسکا کہ لڑائی ہوگئی ہے ، کسی ریلی میں دیکھے گا مریم نہیں آسکی توتالیاں بجائے گا لڑائی ہو

گئی ہے ، ان بچوں نے تگنی کا ناچ نچادیاہے ،ان بچوں نے تمہاری رات کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، بہ بچے تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں ، جب بچے للکارتے ہیں تو بڑوں کے پیچھے جاتے ہو اور کہتے ان بچوں سے بچائو ، بڑوں سے جا کر بچوں کی شکاتیں لگاتا ہے ، پاکستان کے عوام تم سے سیانی ہے ، ان بچوں کے ساتھ پاکستان کے عوام کھڑے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…