اسلام آباد (آن لائن ) مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے کو36 واں پنکچر، پی ڈی ایم لڑ پڑی، اسلام آباد فتح کرنے کا نعرہ لگانے والے لاڑکانہ پر گزارا کریں، ہائے! عجب کرپشن کی غضب مجبوریاں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر پی ڈی ایم کے لاڑکانہ میں جلسے کے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے کو36 واں پنکچر۔ مفادات کے بندے، 90 دن میں پی ڈی ایم لڑ پڑی۔
نعرہ اسلام آباد فتح کرنے کا، گزارا ڈی سی لاڑکانہ پر۔ پہلے مولانا سے بیوفائی ہوئی، اب مولانا نے بیعتنائی کردی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوڑے نواز شریف کی کرپشن پر سزا یافتہ بیٹی نے باپ کا بھٹو سے موازنہ کیا۔ بی بی کی برسی پر مفرور نواز شریف کی تعریفیں کرکے مصنوعی قد بڑھانے کی کوشش۔بی بی کو سب سے زیادہ تکلیفیں شریف خاندان نے دیں۔ہائے! عجب کرپشن کی غضب مجبوریاں ہیں۔